دریائے چناب پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری

سیالکوٹ (نیوز ڈیکس) دریائے چناب کے مختلف مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خانکی کے مقام پر دو سے تین لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد سے 12 تا 13 جولائی کے دوران 2 لاکھ سے 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرے گا۔آج رات 12 بجے قادرآباد سے 3 لاکھ کیوسک تک کا سیلابی ریلا گزرے گا۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس عرصہ کے دوران تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں