دنیا کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ بن گیا

انڈیا (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک نوجوان کی زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی ہے اور وہ اپنی زبان سے تصویر اور پینٹنگ بھی بنا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ پروین انجینرئنگ کا طالب علم ہے اور وہ اپنی لمبی زبان کا استعمال کرنا بھی خوب جانتا ہے۔ اس وقت دنیا میں سب سے لمبی زبان رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ امریکہ کے ایک شخص کے پاس ہے جس کی زبان کی لمبائی 10.1 سینٹی میٹر ہے۔ اس لحاظ سے پروین دنیا کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ رکھنے کا حقدار بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں