ويسٹ انڈيز (نیوز ڈیسک) دورہ انگلينڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹيم ويسٹ انڈيز پہنچ گئی جہاں ايک روز آئسوليشن مکمل کرنے کے بعد قومی ٹيم آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی ميچوں کی سيريز 27جولائی سے بارباڈوس ميں شروع ہوگی جوکہ 3اگست تک جاری رہے گی۔دونوں ٹيموں کے درميان ٹيسٹ سيريز کا آغاز 12 اگست سے جميکا ميں ہوگا۔ قومی ٹيسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 26جولائی کو لاہور سے ويسٹ انڈيز روانہ ہوں گےسیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27جولائی، دوسرا 28جولائی، تیسرا 31جولائی، چوتھا یکم اگست اور پانچواں تین اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوں گے۔ واضح رہے کہ انگلينڈ نے ون ڈے سيريز ميں پاکستان کو وائٹ واش کيا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سيريز ميں بھی دو ايک سے شکست دی تھی۔
