رائل نیوی میں پہلی مسلم خاتون اعزازی کپتان مقرر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دردانہ انصاری نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی مسلم خاتون بھی ہیں جو رائل کمیشن کی کپتان بنی ہیں۔ پاکستانی عوام اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے اس اہم کامیابی پر دردانہ انصاری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دردرانہ انصاری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  وہ قوم کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ملکہ برطانیہ اور رائل نیوی کے سربراہ سمیت پوری قوم کی جانب سے ساتھ دینے پر ان سب کی کی شکر گزار ہیں۔ رائل نیوی میں اعزازی کپتان بننے سے قبل دردانہ انصاری نیوی میں اعزاز کمانڈر تھیں، وہ 2017 میں کمانڈر بنی تھیں۔اعزازی کمانڈر بننے کے بعد 2020 میں انہوں نے رائل نیوی کی ٹیم کے ہمراہ دنیا کے مختلف ممالک میں گہرے پانیوں کا دورہ بھی کیا تھا۔ پنجاب کے شہر بہاولپور میں پیدا ہونے والی دردانہ انصاری  نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد میں حاصل کی اور گریجویشن برطانیہ سے کی۔ انہوں نے سالوں تک بی بی سی سمیت عالمی نشریاتی اداروں میں فرائض سرانجام دئیے۔ دردانہ انصاری کو مسلمان خواتین کی ترقی  اور حقوق کے لئے کام کرنے پر برطانوی حکومت نے 2012 میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر(او بی ای) سے نوازا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں