اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسٹاگرام پر میزبان رابعہ انعم نے شوہر عبید کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی۔ رابعہ انعم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ساتھ کے 4 سال، گزشتہ 4 سال سے 2 خوبصورت لمحوں عبید کی سالگرہ اور ہمارے نکاح کو سلیبریٹ کررہے ہیں لیکن اس وقت اللہ نے ہمارے لیے بہترین فیصلہ کیا اور ہمیں ایک اور بہترین اور خاص وجہ دی، یہ عنابیہ کے بعد خدا کا دیا گیا سب سے قیمتی تحفہ ہے۔ میزبان نے مزید لکھا کہ الحمداللہ میں اور عبید ایک بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، میرے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ خیال رہے کہ رابعہ انعم عبید سے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی عنابیہ بھی ہے۔
