راولپنڈی میں بھارتی کورونا کے 20کیسز ،سرکاری ملازمین کو ویکسین کےلیے12جولا ئی تک مہلت

 راولپنڈی (نمائندہ نیوز ٹویو) راولپنڈی میں  بھارتی کورونا ڈیلٹا و یرینٹ کے 20کیسز سامنے آگئے ہیں  جس کے بعدحکو مت نےکورونا کی چو تھی لہر کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کورونا ویکسین لگوا نے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے حکومت نےسرکاری ملا زمین کو و یکسین کے  لگانے کےحوالے سے آ خری مو قع دے دیا ہےاورتمام سرکاری ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارہ 12جو لائی 2021 تک کورونا و یکسینیشن سر ٹیفیکٹ اپنے ادارے میں جمع کروائیں-یا کم ازکم بارہ جو لا ئی تک اپنی و یکسینیشن کی (کم ازکم پہلی خوراک) مکمل کروائیں عدم تعمیل کی صورت میں مورخہ 13-07-2021کو ڈسٹرکٹ آکاؤ نٹس آفس سے غیر و یکسینیٹڈ سرکاری ملاز مین کی تنخواہ بندی کے لئے فہر ستیں جاری کر دی جائیں گی محکمہ صحت کے حکام نے عوام سے کہا ہے کہ کورونا ڈیلٹا و یر ینٹ پہلے سے بھی زیا دہ خطرناک ہے اورعوام الناس سے اپیل ہے کہ حکومت کی وضع کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں کسی بھی سوال و جواب کے لئے کورونا ہیلتھ لائن 1033پر مفت کال کریں۔و یکسین لگوا نے کے بعد بھی احتیا طی تدا بیر کو اپنی روزمرہ ز ندگی کا حصہ بنائیں۔ضلع  بھرمیں اب تک 868897افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے ویکیسن لگوا نے والے افراد میں 836770 عام شہر یوں جبکہ32127 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل25235مر یض رپورٹ ہوئے۔

23831ڈسچارج جبکہ1000اموات ہوئیں ہیں ایکٹو کیسز کی تعداد404 ہے جن میں سے377 ہوم آ ئیسولیشن جبکہ27ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل52کنفرم مر یض رپورٹ ہو ئےپوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے16کنفرم مر یض،راول ٹا ؤن میں 15، کینٹ میں 16مر یض رپورٹ ہو ئٹیکسلا میں 02جبکہ گو جر خان 03 کنفرم مریض رپورٹ ہو ئے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 04،فو جی فا ؤ نڈ یشن ہسپتال میں 04، ہو لی فیملی ہسپتال میں 04 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں 15مر یض ز یر علاج ہیں خو ش قسمتی سے گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں اس وا ئرس سے کوئی جان ضا ئع نہیں ہو ئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں