روزگار کی فراہمی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا، چیئرمین نادرا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین نادرا طارق ملک کا کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کا ہنگامی دورہ میں طارق ملک نے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ نادرا دفاتر پر اچانک دورہ کے دوران چیئرمین نادرا نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئےاور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیا۔ اپنے پہلے دورہ پر چیئرمین نادرا کی ملازمین سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ چیئرمین نادرا نے شارع قائدین نادرا دفتر کے انتظامات کو سراہا، جس کی انچارج ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ خلیل ہیں ۔ طارق ملک نے نادرا میں ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دینے اور روزگار کی فراہمی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کو بھی دہرایا۔ چیئرمین نادرا کا ریجنل ہیڈ آفس کراچی میں نادرا ملازمین سے خطاب میں 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا۔ بدعنوان عناصر کو قوائد وَ ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔ قومی ادارہ میں ناقص کارگرگی، بدعنوانی اور کرپشن کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ادارے کے محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی بلا تفریق تنخواہیں بڑھا کر ملازمین کے بہترین مفاد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں