سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد(نیوزٹویو) تحریک انصاف آزاد کشمیر نے سابق امیرجماعت اسلا می عبدا لرشید ترابی کومشیر بنانے اورٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور علما ومشائخ کی نشست کیلئے پیر علی رضا بخاری کومنتخب کرنےکا فیصلہ کیا ہے عبدالرشید ترابی سردار تنویر الیاس کے مقابلے پر الیکشن سے دستبردار ہو گئےتھے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر کا نام فائنل ہو چکا ہے۔ رفیق نیئر نے کھوئی رئٹہ کی نشست جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے پارٹی نے رفیق نیئر کے ساتھ تحریری معادہ کیا ہے۔ دوسری جانب علما ومشائخ کی نشست کے لئے پیر علی رضا بخاری کا نام فائنل کر دیا گیا ہےڈاکٹر پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر ہیں۔ ڈاکٹر پیر علی رضا درگاہ بساں شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلام عبدالرشید ترابی کو مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں