سرمایہ کاروں کے لیے موجود رکاوٹوں کا تدارک کیا جائے، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے موجود رکاوٹوں کا تدارک کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جیمز، جیولری اور منرلز ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت مخدوم خسرو بختیار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جیمز، جیولری اور منرلز شعبے کی تشکیل نو اور سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کی 5 ارب ڈالر سالانہ کی صلاحیت موجود ہے اور قیمتی پتھروں کی صنعت سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات اور لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی جبکہ پاکستان میں اس وقت 99 قسم کے قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی دفعہ ہم قیمتی پتھر، زیورات اور معدنیات کے شعبے کو برآمدی صنعت بنا رہے ہیں جبکہ معدنیات اور قیمتی پتھر کے شعبے کی جدید ٹیکنالوجی سے تشکیل نو کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں