سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کےلیے عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کےلیے عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی یا بیرون ممالک کے زائرین کو مملکت آنے اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین ایس او پیز کے  تحت سعودی عرب پہنچیں گے۔ جس کےلیے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں