سعودی وزیرخارجہ منگل کو(کل) اعلیٰ سطحی وفدکےہمراہ پا کستان آئیں گے

اسلام آباد (نیوزٹویو) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کل منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سدشہزادہ فیصل بن فرحان السعود اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گےشہزادہ فیصل بن فرحان السعود ک ہمراہ سعودی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران کا وفد ہوگادورے کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران ان معاہدوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اوردونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں ہونے والے مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گاپاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کا تسلسل ہے جس کا آغاز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے ہوا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا  

دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مئی 2021 میں سعودی عرب کے دورے کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک کی قیادت کی بصیرت کی روشنی میں دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لینے کا بروقت موقع میسر آئے گا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور باہمی حمایت پر مبنی دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ یہ تعلقات تمام شعبہ جات میں قریبی تعاون اور علاقائی وعالمی امور پر باہمی اشتراک عمل سے عبارت ہیں۔ سعودی عرب جموں وکشمیر پر ’او۔آئی۔سی‘ کے رابطہ گروپ کا رکن ہے اور کشمیر کاز کی ہمیشہ سے پختہ حمایت کرتا آرہا ہے۔ یکے بعد دیگرے اعلی سطحی دورے تعلقات کا کلیدی پہلو ہیں جو کثیرالجہتی انداز میں تعلقات کو وسیع اور مزید گہرا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے سے اعلی سطحی روابط میں جاری مثبت رفتار کو مزید تقویت ملے گی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں