سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار بڑھا کر رات 10 بجے تک کردیے

کراچی (نیوز ڈیسک) کرونا ایس اوپیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کرديا ہے۔ کراچی سميت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار بڑھا کر رات 10 بجے تک کردیے گئے۔محکمہ داخلہ کے نوٹيفکيشن کے مطابق تفریحی پارکس ،ان ڈور جمز اور واٹر پارکس صرف کرونا سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کے لئے کھلے رکھےجاسکیں گے۔صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جاسکے گی۔نجی و سرکاری دفاتر 100 فیصد اسٹاف کےساتھ کام کرسکیں گے ليکن دفاتر میں کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد لازمی ہوگا۔نوٹيفکيشن کے مطابق واٹر پولو، باکسنگ،مارشل آرٹ ، ریسلنگ، کھیل کے ٹورنامنٹس اور کبڈی پر پابندی برقرار رہےگی جبکہ پولو، گولف، ہارس رائیڈنگ کی اجازت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں