سندھ میں آج سے شاپنگ مالز، دکانیں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے، اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں کے نفاذ کے بعد آج سے کاروبار شام بجے بند ہوگا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے شاپنگ مالز، دکانیں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ تمام اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ تمام ہوٹلوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت رات 12 بجے تک ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری عوامی مقامات پر بھی نہیں جاسکیں گے جب کہ  جمعے اوراتوارکو چھٹی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں