سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی اور اپنے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ ماتحت عدالت ریفرنس کا فیصلہ جلد کرے۔عدالتِ عالیہ نے خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بڑی حیران کن بات ہے کہ خورشید شاہ کو تمام سہولتیں اسپتال میں ملی ہوئی ہیں۔ جس شخص نے ایک دن بھی جیل میں نہیں گزارا، اس کی ضمانت جیل میں مشکلات کی بناء پر کیسے منظور کی جا سکتی ہے؟ عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ ہمارے نظام کی خرابی ہے کہ ایک قیدی جیل میں سڑتا رہتا ہے۔ دوسرا قیدی سیاسی اثر کی وجہ سے تمام سہولتیں حاصل کرتا ہے۔ دونوں قیدیوں کی تکالیف میں بڑا فرق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں