سنیئرناموراداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں

اسلام آباد (نیوزٹویو) پاکستان کی سینئرناموراداکارہ نائلہ جعفری کینسرکے مہلک مرض کےباعث انتقال کر گئیں۔وہ گزشتہ چھ سال سے اس مرض میں مبتلا تھیں انہیں اووری کا کینسر تھاان کے بھا ئی عاطف جعفری کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاء ڈیفنس فیز 2 میں ادا کی جائیگی۔ نائلہ جعفری کی تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔  ناموراداکارہ نے تھیٹر اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے ٹیلی ویژن کے بھی متعدد ڈراموں میں جاندار اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ کینسر کے مرض کی و جہ سے انہوں نے کا فی عرصے سے ڈراموں میں ا داکاری چھوڑ رکھی تھی نائلہ جعفری نے ماں مجھے سلانا، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں