سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نائب قاصد کوائرپورٹ مینیجربنادیا

پشاور(نیوزٹویو)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے نائب قاصد کے لیے انوکھی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاسول ایویایشن میں نا ئب قاصد کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے جعفر کو ریٹائرمنٹ پر ایک دن کے لیے اعزازی طور پر ایئرپورٹ منیجر بنایا گیا پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ کے منیجر نے نائب قاصد جعفر کو انکی خدمات کے، اعتراف میں اے پی ایم کی کرسی پر بٹھایا۔ ساتھیوں نے گلے میں پھولوں کے ہار پہنا کر گاڑی ایئرپورٹ سے گاڑی میں گھر کے لیے رخصت کیا پشاور ایئرپورٹ کے منیجر عبید الرحمان عباسی نے بتایا کہ نائب قاصد جعفر نے  دوران سروس کام سے کبھی کوتاہی نہیں بھرتی اور نہ ہی کبھی انہیں شوکاز دیا گیا ریٹائرمنٹ کے دن نائب قاصد کی خدمات صلے میں یہ تقریب رکھی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں