سول ایوی ایشن کی غیرملکی ا ئر لا ئنز کو پاکستان کے لیے پروازوں میں50فیصد اضافے کی اجازت

  اسلام آباد (نیوزٹویو) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائر لائنز کی پروازوں کی تعداد میں پچاس50 فیصد کرنے کا نوٹم جاری کر دیانوٹم ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے جاری کیا ہے جاری نوٹم کے بمطابق تمام غیر ملکی ائر لائنز 15 جولائی سے اپنے فضائی آپریشن  کی 50 فیصد پروازیں پاکستان کے لئے آپریٹ کر سکیں گی کورونا پھیلاو کے تناظر میں این سی او سی کی ہدایات پر کچھ عرصہ قبل غیر ملکی ائر لائنز کے فضائی آپریشن کو 20 فیصد پروازوں تک محدود کر دیا گیا تھا محدود فضائی آپریشن کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپسی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر این سی او سی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ نے آج غیر ملکی پروازوں کے آپریشن کو 50 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی فیصلے کے تحت  روزانہ مزید2500سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں