سول ایوی ایشن کےغیرملکی ائرلائینزقطر،امارات،ترکش اورا تحاد کو نوٹسزجاری

اسلام آباد (نیوزٹویو) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ ہفتوں میں پروازوں کی منسوخی کے ذریعے مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث بننے پر غیر ملکی ائیرلائنز قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائن، امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ان ائر لا یئنز کے پاکستانی متاثرہ مسافروں کو رہائش کھانے اور مالی نقصان  کی صورت میں  تکلیف اور زہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےائیر لائینز پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے جلد از جلد پرواز اور رہائش کی سہولت کو یقینی بنائیں مسافروں کو ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کو معاوضے کی صورت میں یقینی بنایا جائے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل کرنے کی مہلت دی ہےبصورت دیگر سول ایوی ایشن اتھارٹی ان ائیر لائنز کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا حق رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں