سونےکی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 650 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونےکی قدر 536 روپےکم ہوکر 94 ہزار 200 روپے ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 808 ڈالر فی اونس ہے۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں