سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔  فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس سونا 5 ڈالر مہنگا ہوگیا۔آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 879 روپے کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 5 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔پاکستان میں فی تولہ چاندی کے 30 روپے اضافے سے 1440 روپے اور دس گرام 25.72 روپے بڑھ کر 1234.56 روپے ہوگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 26.58 ڈالر ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر گئی تھی جبکہ رواں سال اپریل میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ آگئے تھے جوکہ تقریبا 10 ماہ کی کم ترین سطح تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں