سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عوام کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 450 روپے اور فی اونس 7 ڈالر سستا ہوگیا۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 450 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 386 روپے سستا ہوکر 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 7 ڈالر کمی سے 1801 ڈالر پر آگئی۔ گزشتہ سال سونا 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں