اسلام آباد( نمائندہ نیوزٹویو ) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی زیرصدار ت سپریم جو ڈیشل کونسل کے ا جلاس میں چیئرمین نیب کے خلاف مس کنڈکٹ کے معاملے اور دیگر شکایات پر غور کیا گیا اجلاس میں اٹارنی جنرل نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کے طریقہ کار پر حکومت سے مشاورت کیلئے جوڈیشل کونسل سے مہلت طلب کر لی ہے تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جا وید ا قبال کے خلاف مس کنڈکٹ کے معاملےاوردیگر شکایا ت پر سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت کا آغاز ہو گیا ہےسوموارکو چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا اجلاس میں اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید بھی موجود تھے ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب کو مس کنڈکٹ پر ہٹانے سے متعلق شکایات پر غور کیا گیابعدا زاں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا
