سپریم کورٹ کاریلوے کےگریڈ17کے15افسران کوایف پی ایس سی کا ٹیسٹ کوالیفا ئی کرنے کا حکم

اسلام آباد(ںمائندہ نیوزٹویو) سپریم کورٹ نے ریلوے کے 17 گریڈ کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی)کا ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کا حکم دے دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ اب سرکاری اداروں کو ئی بغیر ٹیسٹ اور ا نٹرویو کے مستقل نہیں ہوگا جمعرات کو سپریم کورٹ میں ریلوے کے 15 ٹیکنیکل افسران کو مستقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہو ئی چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سپریم کورٹ نے افسران کو ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھے ماہ کا وقت دیا ہے جاکر ٹیسٹ کوالیفائی کریں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں جسمیں 16 گریڈ سے اوپر کی پوسٹ پر ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے آپ کے اندر قابلیت ہے تو جا کر ایف پی ایس سی کوالیفائی کریں پہلے بھی بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کر کے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ملازمین کے وکیل نے کہا کہ  گیارہ سال سے نوکری کر رہے ہیں ٹیسٹ کوالیفائی کرنا مشکل ہوجاتا ہےمیں کئی سالوں سے سپریم کورٹ کا وکیل ہوں اوراگرآج ایل ایل بی کا امتحان دینا ہوا تو پاس کرنا مشکل ہوگاجولائی کو ایف پی ایس سی ٹیسٹ کا شیڈول ہے عدالت ہمیں تیاری کیلئے وقت دے چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ 17 گریڈ میں ہیں اوربنیادی ٹیسٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں جسٹس ا عجازا لااحسن ریمارکس دئیے کہ ریلوے میں جس طرح پہلے نوکریوں کی بند بانٹ کی گئی اس کے حالات آپ کے سامنے ہیں انہوں نے قرار دیا کہ سرکاری اداروں میں اب کوئی بغیر ٹیسٹ انٹرویو مستقل نہیں ہوسکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں