اسلا م آباد(نیوزٹویو) سیالکوٹ سے پنجاب ا سمبلی کےحلقہ پی پی 38 میں ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم بریارنے ن لیگ کو 7117ووٹوں سے شکست دے دی ہے سلیم بریا ر 60588ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے پر مسلم لیگ ن کے امیداوارطارق سبحانی کو 53471ووٹ ملے ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔وا ضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38 پر کل 8 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہےحلقہ پی پی 38 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 422 ہے، جن کے لئے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ حلقہ میں مردوں کیلئے 262 اور خواتین کیلئے 225 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔
