سیلفی بنوانے سے انکار پرعمر فاروق کا خواجہ سراؤں سے جھگڑا ہوگیا

ساہیوال (نیوز ڈیسک)  سیلفی بنوانے سے انکار  پر سابق یو سی چیئرمین عمر فاروق کا خواجہ سراؤں سے جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملک عمر فاروق نے خواجہ سراؤں کو روک کر سیلفی بنانے کا کہا، خواجہ سراؤں کی جانب سے انکار  پر سابق یوسی چیئرمین نے ان کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے سابق لیگی یوسی چیئرمین ملک عمر فاروق سمیت 12 افراد کوگرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں تین خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں