سیلفی کے دوران آسمانی بجلی گرنےسے 16افراد جان سے گئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سیلفی بنانے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے سولہ 16افراد جان گنوا بیھٹے تفصیلا ت کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان میں سیلفی لینے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جے پور میں 12 ویں صدی کے امر قلعہ میں مقامی افراد اور سیاح سیروتفریح کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور سیلفیاں لے رہے تھے کہ مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے  جبکہ قلعہ میں اس واقعہ کے وقت 27 افراد موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صرف اترپردیش اور راجستھان میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں مون سون کا سیزن جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں