سی پیک اور نجی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کاتازہ سکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لا ہور(نیوزٹویو) آئی جی پنجاب انعام غنی نےچینی شہریوں کے تمام سی پیک، نان سی پیک اور پرائیویٹ پراجیکٹس کا فریش سیکیورٹی آڈٹ کروانے اورچینی شہریوں کے ساتھ بطور فوکل پرسنز اور ڈرائیورز کام کرنے والے نجی سٹاف کی فریش سکروٹنی کے احکا مات جا ری کر دئیے ہیں جبکہ چینی شہریوں کو سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے والی تمام نجی سیکیورٹی کمپنیوں کا بھی فریش سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائےگا آئی جی پنجاب کی زیر صدارت عید الاضحی کے سیکیورٹی پلان، سی پیک پراجیکٹس اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی بارے ویڈیو لنک کانفرنس ہو ئی آئی جی پنجاب انعام غنی نے کانفرنس سے خاطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چینی ماہرین، شہریوں اور سرمایہ کاروں کی فول پروف سیکیورٹی پنجاب پولیس اور ایس پی یو کی اولین ترجیح ہے انہوں نے تمام پولیس افسران کو حکم دیا کہ نجی سطح پر کام کرنے والے چینی شہریوں کوسیکیورٹی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں میں دوبارہ جائزہ لیا جائے۔چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور پراجیکٹس کے گردو نواح میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور لوکل پولیس کے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشن جاری رکھے جائیں۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا گیا کہ  عید الاضحی پر صوبہ بھر میں 25672مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں اور کھلے مقامات پر عید اجتماعات ہونگےعید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے47ہزار کے قریب افسران واہلکاراور پولیس قومی رضاکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

            250گزیٹڈ افسران، 537انسپکٹرز،1680سب انسپکٹرز،3171اے ایس آئیز، 2387ہیڈ کانسٹیبل، 27869کانسٹیبل اور222کیو آر ایف ٹیمز بھی تعینات ہونگی۔حساس مقامات پر242واک تھرو گیٹس، 12373میٹل ڈٹیکٹرزاور10640سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جائینگے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ عید الاضحی پر مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائےمحرم الحرام کی آمد کے پیش نظر جامع سیکیورٹی انتظامات کیلئے امن کمیٹیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کیا جائےپولیس حراست میں ہلاکت، تشدد اور فرار کے ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت محکمانہ و قانونی کاروائی میں تاخیر نہ ہو۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اس ضمن میں پولیس والوں پر درج مقدمات اور ان کی پیشرفت بارے عید کے بعد بریفنگ دیں۔کانفرنس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ایس پی یو، منیر احمد ضیاء، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال، ڈی آئی جی لیگل ڈاکٹر معین مسعود، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر،ڈی آئی جی آر اینڈڈی شاہد جاوید سمیت دیگر افسران موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں