سی ڈی اے کی سی بی اے اورمزدوریونین میں جھگڑا،گولیاں لگنےسے دوافرادزخمی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کی سی بی اے یونین امان اللہ گروپ اور مزدور یونین یاسین گروپ کے درمیان سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں جھگڑے کے دوران دوافرادگولیاں لگنے سے شدیدزخمی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطابق سی ڈی اے الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں آج دونوں یونین کے عہدیداروں کا آمنا سامنا ہوگیا آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا سنگین نوعیت اختیار کر گیا ذرائع کے مطابق جھگڑے کی ابتداء مزدور یونین کی طرف سے ہوا دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہو گئے بتایا جا رہا ہے کہ امان اللہ گروپ کے دو افراد کو پیٹ میں گولیاں لگیں جن میں سے ایک کوپمز اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں پولی کلینک شفٹ کر دیا گیا ہے پولیس نئ تحقیقات شروع کر دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں