شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے سبب پیر سے دوبارہ سختیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت پیر 26جولائی سے شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح 6 سے شام 6بجے تک کھلیں گی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ کریانہ اسٹور، بیکریاں اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔ سندھ بھر ميں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پیر سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریسٹورنٹ ميں بھی انڈور اور آؤٹ ڈور کھانے پر پابندی ہوگی جبکہ ریسٹورنٹ ميں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں