شاہراہ قراقرم 9 مقامات پر لینڈ سلا ئیڈنگ سے بند،روڈ کھلنےتک مسافرچلاس میں انتظارکریں۔محکمہ داخلہ

گلگت(نیوزٹویو) طوفانی بارشوں سے شاہراہ قراقرم پرنو 9جگہوں پر لینڈ سلا ئیڈ نگ سے مختلف مقامات پر روڈ بند ہو گیا ہے محکمہ داخلہ نےشاہراہ قراقرم پر ہونےوالی لینڈ سلا ئیڈ نگ کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔مسافر حضرات روڈ کھلنے تک چلاس شہر انتظار کریں شاہراہ قراقرم کو کھولنے کا کام صبح سویرے شروع کر دیا گیا ہے محکمہ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ شاہراہ قراقرم پہ 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے ۔گلگت 7 مقامات پہ لینڈ سلائیڈ صاف کر دئے ہیں۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ٹیمیں روڈ بحالی میں لگی ہیں ۔محکمہ دا خلہ کا کہنا ہے کہ مزید بارش یا لینڈ سلائیڈ نہیں ہوئی تو جلد کھول دی جائے گی۔ایف ڈبلیو او، این ایچ اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے آفیسران موقع پہ نگرانی کر رہے ہیں۔روڈ کو جلد کھلوانے مزید مشینری بجھوائی جا رہی ہے۔گلگت بلتستان کی بین الاضلاعی شاہراہوں کو بھی ہنگامی بنیادوں پہ کھولا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں