شو آف کرنے والے مرد پسند نہیں، شائستہ لودھی

اسلام آباد ٖ(نیوز ڈیسک) اداکار و میزبان شائستہ لودھی نے مردوں کی تین نا پسند باتوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ شائستہ لودھی صحافی و میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں دوران شو میزبان احسن خان نے شائستہ سے سوال کیا کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جو کسی مرد میں ہوں تو آپ بہت دور بھاگ جاتی ہیں؟ سوال کے جواب میں شائستہ نے کہا کہ اگر کوئی مرد باولا سا ہو فضول بونگیاں مارے، دوسری چیز کہ اگر مرد شو آف کرے تو یہ چیز نہیں پسند آتی۔ مرد کی تیسری ناپسند یدہ بات پر گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ جن مردوں کی جرابوں سے بدبو آئے تو ایسے مردوں سے دور بھاگتی ہوں، اکثر مرد جب شوز اتارتے ہیں تو ان کے جرابوں سے بہت بدبو آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں