شہر میں نکاسی آب کےلئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کا کام جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کےلئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کا فیلڈ سٹاف کا کام جاری ہے۔ لیاقت باغ کمیٹی چوک انڈرپاس تیلی محلہ صادق آباد میں ہیوی مشینری کے زریعے پانی کی نکاسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کا اپنے افسران کے ہمراہ نکاسی آب آپریشن کی نگرانی میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے ماتحت فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کر دی۔  بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کے ساتھ موجود رہنے کا بھی کہا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ جب تک پانی کی نکاسی نہیں ہوتی تب تک تمام موجود وسائل کو بروئے کار لائیں۔ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاہم نالہ لئی میں پانی کا بہاو 5 فٹ سے نیچے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں