اسلام آباد (نیوزٹویو)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی وفاقی حکومت کی کارکردگی کا جا ئزہ لیں گے اس حوالےسے انہوں نے وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی سے متعلق رپورٹیں طلب کر لی ہیں صدرمملکت حکومت کی کارکردگی پر عید کے بعد مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگےخطاب کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہو گا -صدرڈاکٹرعارف علوی نے وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی رپورٹس طلب کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے، صدارتی حکم نامہ کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز عید الاضحیٰ کے بعد ایوان صدر میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں صدر کی جانب سے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، کون سے پراجیکٹس جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچے انہیں اور جو زیر تعمیر ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گاصدر علوی کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے لئے ہی حکومت سے کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے، حکومت کی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کی روشنی میں صدر کے خطاب کے مندرجات مرتب کئے جائیں گے۔ عید کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے انتظامات بھی کرے گا۔ صدرا پنے خطاب میں خارجہ اور داخلہ امور سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا تذکرہ بھی اپنے خطاب میں کریں گے دوسری جانب قومی اسمبلی میں 20اگست 2020 میں شروع ہو نے والےپارلیمانی سال کےآغاز میں کیے گئے صدارتی خطاب پر تاحال بحث کو سمیٹانہیں جاسکا ہے
