صفاگولڈ مال کیس،شریک ملزم کی 1ارب7کروڑکی پلی بارگین درخواست

اسلام آباد( نیوزٹویو)احتساب عدالت میں زیر سماعت سی ڈی اے افسران کے خلاف صفاء گولڈ مال ریفرنس میں ایک شریک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست، ریفرنس میں حتمی دلائل شروع کردیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کو بتایاگیاکہ ریفرنس کے شریک ملزم رانا عبدالقیوم نے1ارب7کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست دے دی ہےاور نیب نے سہ ڈی اے سے صفاء مال کرپشن سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ طلب کررکھاہے،دوران سماعت ملزمان کے وکلاء نے حتمی دلائل شروع کردیے اور عدالت نے سماعت19جولائی تک کیلئے ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں