اسلام آباد(را جہ عاطف ذوالفقار) طالبان نے ا فغانستان کے ا نتہا ئی اہیم صوبے قند ھار پرمکمل قبضہ کر لیا ہے اور طالبان کے مسلح دستے قندھار میں دا خل ہو گئے ہیں طالبان کی طرف سے گزشتہچند دنوں سے قندھار کا محا صرہ کیا گیا تھا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قند ھار پرانہوں نے مکمل کنٹرول حا صل کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب ا فغانستان نے بھارت سے طالبان کے خلاف فضا ئی مدد طلب کر لی ہے افغان حکومت نے پاکستان کی کا لعدم تحریک طا لبان پر افغا ن طالبان کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہّ لینے کا الزام بھی عائد کر دیا ہے کابل سے آنے والی ا طلاعات کے مطابق قندھارا فغان فورسزاور طالبان کے درمیان ہلک پھلکی جھڑپیں جاری ہیں لیکن صوبے پر حقیقی طور پر طالبان قابض ہو چکے ہیں طا لبان کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ا فغانستان کے وزیرخارجہ نے سرکاری طور پر بھارت سے طالبا ن کے خلاف فضا ئی حملوں کے لیے بھارتی فضا ئیہ کی مدد طلب کر لی ہے دوسری جانب طالبان کی پیش قدمی کا سن کر اور اب تک طالبان کو ملنے والی کا میابیوں کو دیکھتے ہو ئے کابل سمیت ا فغانستان کے دیگر بڑے شہروں میں افغان شہری بڑے پیمانے پر ہجرت کی تیا ری کررہے ہیں اس وقت کابل اور دیگر شہروں میں جا ئدادوں کی قیمیتں ا نتہا ئی نچلی سطح تک گر چکی ہیں اور شہری اپنی جائدا دیں جس میں ان کے گھر بھی شا مل ہیں ا ونے پونے داموں بیچ کر افغانستان سے نکلنے کی تیا ری کررہے ہیں تاہم اس وقت افغانستان کے ان بڑے شہروں میں خریداروں کی بھی قلت کی ا طلا ع ہے افغانستان سے ملحق ہمسایہ ممالک پا کستان سمیت ا یران اور دیگر وسظی ایشا ئی ریا ستوں کی سرحدوں پر مہاجرین کا دبا و بڑھتا جا رہا ہے افغا ن شہریوں نے ہمسایہ ممالک کی طرف رخ کرنے کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے
