اسلام آباد ( نیوزٹویو) وفاقی وزیر دا خلہ شیخ رشید نے ا علان کیا ہے کہ طورخم کے مقام پر پاکستان اور ا فغانستان کے درمیان سرحد آمد ورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے یہ فیصلہ این سی او سی کی کورونا کے پھیلاو کی روک تھا م کے حوالے سے دی جانے وا لی ہدایات کے تنا ظر میں کیا گیا ہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ این سی او سی کی تجویز پر آج سے طورخم بارڈر پر ہر قسم کی روانگی اور آمد بند رہے گی، طورخم بارڈر پر امیگریشن این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی

۔یا د رہے کہ اس سے پہلے بھی طورخم بارڈر کو کورونا کے باعث آمدورفت کےلیے بند کیا جا چکا ہے طورخم پر بارڈر کی بند ش کے بعد افغانستان سے پاکستان کا سفر کرنے والے ہزا روں ا فغان باشندوں کو سرحد سے وا پس کر دیا گیا ہے جبکہ صرف ٹرا نزٹ ٹریڈ کے حوالے سامان لے کر جانے والی گاڑیوں کو ہی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہو ئے سرحد پا ر کرنے کی ا جازت ہو گی