عثمان بزدار کا زائد کرائے وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید کے موقع پر زائد کرائے وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کےحکام اور انتظامی افسران بس اڈوں پر جا کرخود چیکنگ کریں، اوور چارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کاعملہ کرایوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے، عید پر مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائد وصول کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اوور چارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں