عراق (نیوز ڈیسک) عراق سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔ سول ايوی ايشن کے مطابق عراق کی نجی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کردی ہیں۔ نجف سے کراچی کے لیے عراق کی نجی ايئرلائنزکی پہلی پرواز آج کراچی پہنچی ہے۔ عراق کی نجی ايئرلائنز نجف اور بغداد سے کراچی کے لیے پروازیں چلائے گی۔ سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ مزیدغیر ملکی ایئرلائنز نے بھی پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر غورکیا ہے
