اسلام آباد (نیوزٹویو)عسکری قیادت نے سیاسی قیادت پر و اضح کیا ہے کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں لیکن ملک اور ریاست کے اداروں کے تشخص کو خراب اوران کے خلاف ہرزہ سرا ئی کرنے والے کسی معافی کے قابل نہیں ہیں پی ٹی ایم کے رکن قومی اسملبی علی وزیرکا معاملہ بھی ایسے لوگوں جیسا ہے انہیں معافی چاہیئے توپہلے اپنے کیے کی باقاعدہ معافی مانگیں گےاورآئندہ ایسا نہ کرنے کی ضمانت دیں گے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں بلاول بھٹو کی جانب سے پی ٹی ایم کے علی وزیرکو معاف کرنے کا معاملہ عسکری قیادت کے سا تھ ا ٹھا یا گیا بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کے خلاف کارروا ئی بند کرکے ا نہیں معافی دے دی جائے جس پرعسکری قیادت نے صاف ا لٖفاظ میں وا ضح کیا کہ علی وزیر ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اورہرزہ سرائی میں ملوث ہے یہ معاملہ ایک شخص کا نہیں بلکہ ریاستی اداروں اور ملک کا ہے ان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو ایسے معافی نہیں مل سکتی عسکری قیادت نے کہا کہ پشتونوں کے خلاف ہیں نہ کسی شخصیت کا معاملہ ہے۔ علی وزیر کو باقاعدہ معافی اور پرانی روش ترک کرنا پڑے گی۔
