عمران اشرف کی مداح نے ان کی پینٹنگ منہ پر بنوا کر سب کو دنگ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) اداکار عمران اشرف کے مداحوں کی تعداد بے شمار ہے۔ ان مداحوں میں کہیں کوئی عمران اشرف کے ساتھ ایک سیلفی کے لیے بے تاب ہوتا ہے تو گھر کی کھڑکی سے ٹوکری ڈال کر آٹو گراف لیتا ہے۔ اب عمران اشرف کی ایک مداح نے ان کی پینٹنگ ہی منہ پر بنواکر سب کو دنگ کردیا ہے۔انسٹاگرام  پر عمران اشرف کی مداح کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو اپنے چہرے پر عمران اشر ف کی پینٹنگ بنوائے دیکھاجاسکتا ہے ۔ اس تصویر کے ساتھ موجود کیپشن میں ایک مداح نے عمران اشرف  کو مشہور کردار بھولے سے مخاطب کیا اور پوچھا کہ بھابھی کو کیا جواب دو گے؟ مداح کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا کہ وہ دیکھ کے خوش ہوں گی میری کامیابی کے لیے دعا کرتی ہیں ہر وقت۔ بعد ازاں عمران اشرف کی اہلیہ کی جانب سے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں