عمران خان عوام کی نہیں سلیکٹرزکی چوائس ہے،مریم نواز

 راولاکوٹ(نیوزٹویو)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہے نوازشریف عوام کے ووٹ سے آیا اس لیے استعفیٰ سے ا نکار کیا اس وقت ملک پر سب سے بڑا منی لانڈررعمران خان قابض ہے، اس نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیےمریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتےہو ئے کہا کہ گزشتہ سات سالوں سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے۔ عمران خان  16خفیہ بینک اکاؤنٹس کا حساب نہیں دے سکےعمران خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا۔ نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارے۔

اس سے قبل ہجیرہ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ جاؤ، چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں، عمران خان نے کہا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہومریم نوازنے کہا  کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں، ان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو، عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے دن میں تارے دکھا دیئے۔

پتا چل گیا 2018 میں نواز شریف چوائس کیوں نہیں تھا۔ تم سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو۔ نوازشریف عوام کے ووٹ سے آیا تھا اس لئے استعفے سے انکار کیا۔ عمران خان اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلی دے رہا تھا۔ عمران نے تو خود بتا دیا وہ الیکشن چوری کرکے آئے ہیں۔ 73سال میں پہلی مرتبہ عمران کی حکومت میں بھارت کو یہ جرات ہوئی کہ کشمیر کو کاٹ دیا۔ نوازشریف وزیر اعظم ہوتا تو کیا بھارت کو اتنی جرات ہوتی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اب آپ یہاں آنے کا تکلف نہ کرنا۔مریم نواز نے کہا تم چوائس اس لئے ہوکہ ہر بات پر سر جھکا لیتے ہو۔ نوازشریف نے کہا تھا مجھے بے شک جیل ڈال دو لیکن ووٹ کی پرچی نہیں روندنے دوں گا۔ عمران خان اب سر اٹھا کر چلنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ لوگ 22 سال کی جدوجہد یاد رکھیں گے یا کٹھ پتلی کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ جو شیر ہیں وہ ڈٹ جائیں، جو بزدل ہیں وہ ہٹ جائیں۔ عمران خان کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گاْ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں