عمران خان کو نہ الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے، راجہ فاروق حیدر خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔ عمران خان کونہ الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔ مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ دوران احتجاج انڈے ٹماٹر تو استعمال ہوتے ہیں جواب میں فائرنگ سمجھ سے باہر ہے۔ آزاد کشمیر کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ کیا یہ بنی گالہ ہے جو چاہیں آپ یہاں کریں۔ فاروق حیدر نے کہاکہ اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے پیش کروں گا،کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں جوآزاد کشمیر کا آئین پامال کررہے ہیں۔ لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہاکہ کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹر پر آکر وہ انتخابی مہم چلاتے ہیں۔ ریاست کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعہ ہوگا تو تسلیم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں