عمران خان کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات میں وزیر اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا. ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں. مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو لایا جارہا ہے۔ اسکےعلاوہ  اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں