عیدالاضحی پر بینکوں کی 3 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےعیدالاضحی پر بینکوں کی 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق عید کے موقع پر بینک 20 جولائی سے 22 جولائی تک بند رہیں گے۔ عیدالاضحی سے قبل پیر کے روز تمام بینک معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ تعطیلات کے بعد ملک بھر کے تمام بینک 23 جولائی سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ تمام بینک  عید سے ایک روز قبل، عید کے پہلے اور دوسرے روز بند رہیں گے۔ جبکہ عید کے تیسرے روز تمام سرکاری و نجی بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں