عیدا لضحیٰ پر اندرون شہر جانوروں کی فروخت پرمکمل پا بندی،اکروڑ67لاکھ افراد کی ویکیسینیشن مکمل

اسلاآباد (نیوزٹویو)این سی او سی نے عیدا لضحیٰ کے موقع پر اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ جون کے مہینے میں آٹھ لاکھ تیس ھزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق تمام اکائیوں کو این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحی کیلئے مفصل ھدایات جاری کر دی گئیں۔ ان ھدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شھر سے باھر لگائی جائیں گی اور کرونا ایس او پیز پر عملُ کیا جائے گا۔تمام سٹاف اور تاجر وں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ھے انتظامیہ کو داخلے پر ھینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سھولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہےگلگت بلتستان میں کرونا کو مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلیئے ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے وہاں کا دورہ کیا وفد نے گلگت، شگر اور ھنزہ کے ویکسین سنٹرز کا معائنہ کیا اور وھاں موجود عمائدین کو یقین دلایا کہ این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کیلیئے رجسٹرڈ آبادیوں کو ۱۰۰ فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ھے۔گلگت بلتستان میں کرونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کیلیئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں