اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد،لا ہور، کراچی سمیت ملک بھر میں لوگ عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہو ئےجانوروں کی قربانی کر رہے ہیںعید قرباں پر بکروں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اکثر شہریوں نے بڑے جانوروں میں حصہ ڈال کر اجتماعی قربانی کے ذریعے سنت ابراہیمی ادا کی۔آج نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔عید کے پہلے روز منہ مانگی رقم کا تقاضہ کرنے والے قصائیوں نے بھی اپنے ریٹس کم کردیے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں ملاقاتوں اور پارٹیوں جاری ہے۔ عید کے دوسرے روز بھی پرتکلف ضیافتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جو کل مہمان تھے آج میزبانی کے فرائض سنبھالیں گے۔ جنہوں نے میزبانی کی تھی وہ دعوتوں پر جانے کی تیاری میں ہیں عید کے پہلے روز لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد نوجوانوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ نوجوانوں نے خوف موج مستیاں اور ہلا گلا کیا۔
