عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات کی طرف نہ جائیں، بھارتی ویرینٹ پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوائیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ شہری عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات کی طرف نہ جائیں، بھارتی ویرینٹ پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ ملک میں 18سال سے زائد عمر کے ساڑھے12 کروڑ سے زائد لوگ ہیں۔ پاکستان میں ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے۔ کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے۔ پاکستان میں 2 کروڑ 21 لاکھ ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے 333 افراد میں ایک شخص کو کورونا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے1250 لوگوں میں ایک شخص کو کورونا ہوا۔ آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ کو 4 گنا زیادہ خطرہ ہے۔ سائنسدان فلسفے کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر خبردار کررہے ہیں۔ 4 دنوں سے یومیہ ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ سےزیادہ ہے۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20 فیصد ہوگئی ہے۔ بھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے. ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7 گنا زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں