اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عید کے موقع پرسینما بند ہونے سے مایوس افراد اپنی ٹی وی اسکرین پرلطف اندوز ہونے کیلئے تیار رہیں۔ عید کی چھٹیوں میں آپ ان 5 ٹاپ ٹیلی فلمز سے گھر پر ہی اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔ٹیلی فلم ‘ اف یہ بیویاں ‘ عیدالفطرپردکھائی گئی تھی اور ناطرین کی پسندیدگی کے بعد عید الضحیٰ پر اس کا سیکوئل دکھایا جائے گا۔ کاسٹ میں حقیقی زندگی کی جوڑی یاسرنواز اور ندا یاسر کے علاوہ شائستہ لودھی اور صاحبہ ریمبو شامل ہیں۔ یہ ٹیلی فلم اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشرکی جائے گی۔ دوسری فلم گھن چکراس ٹیلی فلم کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، حنا دلپزیر، اعجاز اسلم اور طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کرنے والی ماہ نور بلوچ شامل ہیں۔ ناظرین ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد حنادلپزہراور فیصل قریشی کی منفرد جوڑی کو اسکرین پردیکھںے کے منتظر ہیں۔ یہ ٹیلی فلم بھی اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کی جائے گی۔ تیسری فلم شادی ہے امپاسبل اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشرہونے والی اس ٹیلی فلم میں بھی حقیقی زندگی کی جوڑی حنا الطاف اور آغا علی شامل ہیں اور ٹیلی فلم میں بھی دونوں شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے نظرآئیں گے ۔ دیگرکاسٹ میں ماریہ واسطی اور صبا فیصل بھی شامل ہیں۔ چوتھیہونا تھا پیار ٹیلی فلم ‘ہونا تھا پیار’ عید الفطر کےپہلے روز ہم ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔ ناظرین حال ہی میں رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامہ سیریل ” چپکے چپکے” سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے والی ارسلان نصیر اور صنم جنگ کو ساتھ دیکھ سکیں گے۔ دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، عتیقہ اوڈھو اور بہروز سبزواری شامل ہیں۔ پانچویں فلم ایبسلوٹلی ناٹ عید کی اس خصوصی کامیڈی ٹیلی فلم میں کبریٰ خان، واسع چوہدری، حنا بیات اور صبا فیصل شامل ہیں۔ فلم اے آر وائی ڈیجیٹل پردکھائی جائے گی واسع چوہدری نے اپنی انسٹاپوسٹ میں بتایاکہ وہ ٹی وی پر 6 سالکے وقفے کے بعد کام کررہے ہیں۔
