فائزر ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 88 فیصد مؤثر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانوی تحقیق میں کہا گیا ہےکہ فائزر ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 88 فیصد مؤثر رہیں۔ برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ ایسٹرازینیکا ویکسین کی 2خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کےخلاف 60 فیصد مؤثر رہیں جب کہ فائزر ویکسین کی ایک خوراک 36 فیصد اور ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک 30 فیصد موثر رہی۔ دوسری جانب برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 104 کیسز رپورٹ ہوئے اور 73 اموات ہوئیں جب کہ فرانس میں 21539 کیسز سامنے آئے۔علاوہ ازیں چلی نے روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں