انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل کر لیں۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ کاؤنٹی میچ میں لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کر کے کیا۔ جمی اینڈرسن نے262 فرسٹ کلاس میچز میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں۔ انہوں نے 2018 میں آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میکگرا کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔
